وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں کمرے کی تصاویر سپریم کورٹ میں پیش کردیں

وفاقی حکومت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں وکلاء تک رسائی نہ دینے کا موقف اپنایا، عدالت مناسب سمجھے تو بانی پی ٹی کے بیان اور حقیقت جانچنے کے لیے کمیشن بھی مقرر کر سکتی ہے۔

اضافی دستاویزات کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں وکلاء سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ میں جمع حکومتی تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے مختلف افراد سے اب تک ناصرف 105ملاقاتیں کیں بلکہ پارٹی امور بھی بھرپور طریقے سے چلائے، حتیٰ کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے سینیٹ کے امیدواروں کا فیصلہ بھی بانی پی ٹی آئی نے ہی کیا، دوران قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں ان کے وکلاء اور اہل خانہ کے علاوہ دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کے سیل کے باہر ایک راہداری ہے جہاں انہیں واک کرنے کی سہولت میسر ہے جب کہ ان کے پاس ڈرائے فروٹس، چنے، بادام، کولڈ ڈرنکس، چاکلیٹ اور کتابیں بھی موجود ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*