Qaumi Akhbar

کنگنا رناوت کو ایئرپورٹ پر تھپڑ پڑ گیا

بھارتی سیاستدان اور بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت کو مبینہ طور پر ایک خاتون افسر نے تھپڑ مار دیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی نومنتخب  رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے الزام عائد کیا ہے کہ چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی خاتون آفیسر نے انہیں تھپڑ مارا ہے۔

کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ جب وہ ایئرپورٹ پر چیکنگ کے بعد بورڈنگ کیلئے جارہی تھیں تو سی آئی اسی ایف آفیسر نے ان سے بحث شروع کردی اور اس کے بعد مجھے تھپڑ بھی مارا۔

خیال رہے کہ کنگنا رناوت ریاست ہما چل پردیش میں اپنے آبائی علاقے مندی سے الیکشن میں کھڑی ہوئی تھیں۔

کنگنا رناوت نے کانگریس رکن وکرمادتیہ سنگھ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version