
بھارت کے ایوان زیریں لوک سبھا کے انتخابات میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سادہ اکثریت سے محروم ہو گئی، اتحادی حکومت بنانا پڑے گی۔
بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی 295 نشستوں پر کامیاب ہوگئی، اپوزیشن جماعت کانگریس کی زیر قیادت اتحاد ’انڈیا‘ نے 231 نشستیں جیت لی ہیں جبکہ 17 نشستیں دیگر کے نام رہی ہیں۔
بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق بی جے پی 240 اور اپوزیشن جماعت کانگریس 99 نشستوں پر کامیاب ہوئی، 543 رکنی لوک سبھا میں سادہ اکثریت کے لیے 272 نشستیں درکار ہیں۔
لوک سبھا میں 400 پار (400 سے زائد نشستیں لینے) کا نعرہ حسرت بن گیا، توقع سے کم نتائج سامنے آنے پر مودی کا چہرہ اتر گیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اپنے گڑھ اتر پردیش سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے والی بی جے پی کو ایودھیا میں ہی کراری ہار مل گئی۔
بی جی پی کا چہرہ سمرتی ایرانی بھی کانگریس کے امیدوار کشوری لعل سے ایک لاکھ 67 ہزار ووٹوں سے ہار گئیں۔ ہریانہ، راجستھان اور مہاراشٹرا میں بھی کانگریس کی زیر قیادت اتحاد کا پلہ بھاری ہے۔
بھارت کی 543 رکنی پارلیمنٹ لوک سبھا کے انتخابات میں نتائج کا سلسلہ جاری ہے، جس کے مطابق بھارتی انتخابات میں مودی اتحاد کو سادہ اکثریت تو مل گئی لیکن دو تہائی اکثریت میں لینے میں ناکام رہی