پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 22 اموات

پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 46 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 23 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 22 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 765 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 2 ہزار 307 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 218 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 10 ہزار 986 ہو چکی ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 23 فیصد ریکارڈ کی گئی

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 35 ہزار 523 زیرِ علاج مریضوں میں سے 981 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 45 ہزار 245 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 34 ہزار 296 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 64 لاکھ 98 ہزار 814 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 6 ہزار 449 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 21 کروڑ 46 لاکھ 61 ہزار 126 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 9 کروڑ 88 لاکھ 9 ہزار 724 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 44 لاکھ 60 ہزار 77 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 68 ہزار 635 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 73 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 1 ہزار 758 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 504 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 273 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 274 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 34 ہزار 442 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 14 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 14 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 788 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 352 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 375 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 512 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 190 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*