سابق مس پاکستان حنا کلیم نے بیسٹ بزنس لیڈر شپ ایوارڈ حاصل کرلیا



حنا کلیم کی کمپنی نے میڈ ان پاکستان کانفرنس میں بزنس لیڈرز اور سی ای اوز کو بھی اسپانسر کیا

ہمیشہ اپنی پاکستانی قوم کے خوابوں کی تکمیل کے لیے ان کا ساتھ دیتی رہوں گی، حنا کلیم

لاہور( نیوزڈیسک) حنا کلیم، سابق مس پاکستان انٹرنیشنل، اسپین اور بین الاقوامی مقابلہ حسن 2023 کی تیسری رنر اپ نے "بیسٹ بزنس لیڈرشپ/سی ای او آف دی پنجاب کا باوقار ایوارڈ حاصل کیا۔ انہوں نے یہ ایوارڈ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین مسٹر رانا مشہود احمد خان سے وصول کیا۔ میڈ ان پاکستان کانفرنس لاہور کے ایک معروف نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستان کے مشہور اور نامور کاروباری شخصیات نے شرکت کیں۔حنا کلیم کی کمپنی”طلعت اسپائسز انٹرپرائزز” نے میڈ ان پاکستان کانفرنس میں بزنس لیڈرز اور سی ای اوز کو بھی اسپانسر کیا۔ وہ کہتی ہیں کہ ہمارے نوجوان ہمارے ملک پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اس لیے ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے اور اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے ان کا ساتھ دینا چاہیے۔ حنا کلیم کہتی ہیں، وہ ہمیشہ ہماری پاکستانی قوم کے خوابوں کی تکمیل کے لیے ان کا ساتھ دیں گی اور ہمارے نوجوان طلبائ بالخصوص لڑکیوں کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر کھڑی ہیں۔ حنا کلیم کا کہنا ہے کہ ان کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ہمارے ملک کے بہت سے نوجوان طلبائ کو حوصلہ ملا ہے اور طالبات کہتے ہیں کہ وہ بھی اپنی زندگی میں ان کی طرح کامیاب بننا چاہتی ہیں اور اپنے والدین اور ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*