Qaumi Akhbar

پاکستان میں اساتذہ کی تربیت اور تعلیم کے فروغ کے لیے برطانوی اداروں کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ



سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی لندن میں کرغزستان کی وزیر تعلیم سے بھی ملاقات


این سی یو کے , آئی بی سی سی کے تعاون سے وفاقی وزارت تعلیم کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط


کراچی(رپورٹ:کامران شیخ)

پاکستان میں اساتذہ کی تربیت اور تعلیم کے فروغ کے لیے برطانوی اداروں کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا, برطانوی ادارے  این سی یو کے نے آئی بی سی سی کے تعاون سے وفاقی وزارت تعلیم کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے
دونوں ادارے پاکستان میں اساتذہ کی تربیت اور تعلیم کے فروغ کے لئے باہمی تعاون کے مواقع تلاش کریں گے, ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ و وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی جو کہ ان دنوں لندن میں موجود ہیں انکا کہنا ہے کہ
ہم این سی یو کے کی تعلیمی مصنوعات کے معیار سے بہت متاثر ہوئے ہیں،  برطانیہ میں اعلیٰ معیار کے تعلیمی فراہم کنندہ کے ساتھ تعلیمی تعاون کے مواقع تلاش کر رہے ہیں ، پاکستان کے تعلیمی نظام کو معیاری بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ،واضح رہے کہ مفاہمتی یادداشت کی مذکورہ تقریب لندن میں منعقد ہوئی تھی , تقریب میں چیف ایگزیکٹو این سی یو کے سٹورٹ سمتھ ، صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا بھی موجود تھے اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ منیجر برٹش ہائی کمیشن پاکستان غفران عباس و دیگر بھی موجود تھے, قبل ازیں ڈاکٹر خالد مقبول نے چند روز قبل کرغزستان کی وزیر تعلیم ڈو گدر کندر بائیفا نے کوئین الزبتھ ٹو سینٹر لندن میں ملاقات کی, ملاقات میں کرغزستان میں پاکستانی طلباء کے خلاف حالیہ تشدد کو زیر بحث لایا گیا , خاتون وزیر تعلیم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعات پر معذرت بھی کی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version