Qaumi Akhbar

کراچی ایئرپورٹ پہنچے طلبہ نے بشکیک کی روداد سنادی، جذباتی مناظر

کرغستان کے دارالحکومت بشکیک سے کراچی واپس پہنچنے والے طلبہ نے کہا ہے کہ بشکیک میں حالات اچھے نہیں ہیں۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ ابھی آپ واپس چلے جائیں جب حالات ٹھیک ہونگے تو بلائیں گے، یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسز ہونگی۔

طلبہ نے بتایا کہ بشکیک میں اگر کچھ اچھے لوگ ہماری مدد کرنا چاہ رہے ہیں تو بھی نہیں کر پارہے، پہلے جو ٹکٹ 50 ہزار کا تھا وہ اب ایک لاکھ 70 ہزار روپے کا ہوگیا ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version