Qaumi Akhbar

اسلامی جمیعیت طلبہ کی کوشش رنگ لے آئی



فیس کی عدم ادائیگی پر طلباء کو امتحانات دینے سے نہیں روکا جائے گا، جامعہ کراچی کا نوٹیفکیشن جاری


تعلیم بنیادی حق ہے اور کوئی بھی طالب علم کو پیپر دینے سے نہیں روک سکتا، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی


کراچی (پ ر) اسلامی جمعیت طلبہ سمیت تمام طلبہ تنظیموں کے صدور کی قائم مقام وائس چانسلر جسٹس (ر) حسن فیروز سے ملاقات، گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی نے محترم قائم مقام وائس چانسلر کے سامنے طلبہ و طالبات کا مؤقف بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ تعلیم طلبہ کا بنیادی حق ہے جامعہ کراچی کو چاہیے بڑے پن کا ثبوت دیتے ہوئے اس تعلیم دشمن نوٹیفکیشن کو واپس لے کوئی بھی طلبہ و طالبات کو تعلیم حاصل کرنے سے یا امتحانات دینے سے نہیں روک سکتا۔ جسٹس (ر) حسن فیروز صاحب نے طلبہ تنظیموں کی بات سے متفق ہوتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دے دی کہ کوئی بھی شعبہ طالب علموں کو فیس جمع نہ ہونے کی بنیاد پر پیپر دینے سے نہیں روکے گا۔

قائم مقام وائس چانسلر سے ملاقات میں اسلامی جمیعت طلبہ سمیت اے پی ایم ایس او، پی ایس ایف، ائی ایس او اور پی ایس اے کے صدور بھی شامل تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version