Qaumi Akhbar

پاکستانی لڑکیاں ماڈلنگ کو اپنا پیشہ نہ بنائیں، ماریہ بی کا مشورہ

لاہور: پاکستان کی نامور فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے پاکستانی لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماڈلنگ کو بطور پیشہ اختیار نہ کریں۔

ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیشن ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ ماڈلنگ بہت مشکل فیلڈ ہے اور پاکستان میں بہت کم لوگ اس کا رخ کرتے ہیں اور گھروں سے اجازت بھی نہیں ملتی ہے۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ پاکستانی ماڈلز انٹرنیشنل ماڈلز سے زیادہ مہنگی ہوتی ہیں اور لوکل ماڈل فی لباس جبکہ انٹرنیشنل ماڈل فی گھنٹہ معاوضہ لیتی ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version