کراچی: SHO کے امیدواروں کو ڈی کوالیفائی کرنے کا DIGs کمیٹی کو اختیار

کراچی پولیس آفس (کے پی او) کی جانب سے تھانوں میں ایس ایچ او لگنے کے لیے اہل قرار دیے گئے پولیس افسران کو اب کوئی ایک افسر ڈی کوالیفائی نہیں کر سکے گا بلکہ انہیں انٹرویو کے بعد ہی انہیں ایس ایچ او لگنے کے لیے اہل افسران کی فہرست سے خارج کیا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے اپنی پہلی تعیناتی کے بعد کراچی کے تھانوں میں ایس ایچ او لگنے کے امیدوار افسران کو انٹرویوز اور امتحان کے بعد اہل قرار دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سربراہی میں کراچی کے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی سی آئی اے اور ڈی آئی جی ایڈمن پر مشتمل کمیٹی ایسے افسران کے انٹرویوز کرتی ہے، انٹرویوز میں کلیئر افسران کا امتحان لیا جاتا ہے۔

امتحان میں پاس پولیس افسران کو کراچی میں ایس ایچ او لگنے کے لیے اہل پولیس افسران کے پول میں شامل کیا جاتا ہے۔

عہدے پر تعیناتی کے دوران اگر کسی ایس ایچ او کو غفلت یا لاپروائی پر ہٹایا جاتا ہے یا معطل کر دیا جاتا ہے تو اسے ڈی کوالیفائی سمجھا جاتا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مگر اب ایسا نہیں ہوگا، عہدے سے ہٹائے جانے یا معطل کیے جانے کے بعد ایسے پولیس افسر کو انٹرویو کے لیے کمیٹی میں پیش ہونا ہوگا، جہاں انہیں اپنی صفائی کا پورا موقع دیا جائے گا۔

یہ کمیٹی ہی انہیں ایس ایچ او لگنے کے لیے دوبارہ کوالیفائی یا ڈی کوالیفائی کر سکے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*