
شرپسند عناصر عوام اور پاک فوج کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں, عوامی رائے
سانحہ 9 مئی کے حوالے سے سی ویو پر ریلی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام
ریلی میں ڈاکٹرز, انجینئرز, اساتذہ, میڈیا نمائندگان, وکلاء اور سول سوسائٹی سمیت شہداء کے اہلخانہ کی شرکت
کراچی ( رپورٹ:کامران شیخ)
سول سوسائٹی کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے حوالےسے کراچی کے ساحل پر ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کے شرکاء نے کہا کہ 9 مئی ایک سیاہ دن تھا۔آج ہم آزادی کی فضا میں سانس لے رہے ہیں تو صرف پاک فوج کی مرہون منت ہے، ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ،،ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں شہدا کی تصاویر اور قومی پرچم تھامے ہوئے تھے ,شرکاء کا کہنا تھا 9 مئی کا واقعہ ایک سیاہ دن ہے ، 9 مئی کو بیرونی قوتوں کی مدد سے ملک کی حساس تنصیبات پر حملے کیے گئے ،پاک فوج نے تمام سازشوں کو ناکام بنادیا ، پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، آج ہم آزادی کی فضا میں سانس لے رہے ہیں تو صرف پاک فوج کی مرہون منت ہے ، شرکا نے کہا کہ شرپسند عناصر عوام اور پاک فوج کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی سازش کررہے ہیں ، شرپسندعناصر کو خبردار کرتے ہیں کے ایسی سازشیں نہ کریں ، ریلی کے اختتام پر شرکاء نے نشان پاکستان سی ویو پر شمعیں بھی روشن کیں۔
ریلی میں ڈاکٹرز، انجینئرز، صحافی، اساتذہ، وکلا، خواتین، بزرگوں، بچوں اور شہداء کے اہل خانہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی,سی ویو کےتفریحی مقام چنکی منکی سے نشان پاکستان تک نکالی جانیوالی اس ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے اور شہداء کی تصاویر موجود تھیں۔ اس موقع پر پاک فوج زندہ باد سمیت دیگر نعرے بھی لگائے گئے۔ شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے چراغاں کیا گیا جبکہ دعائیہ تقریب کابھی اہتمام کیا گیا۔