اسلام آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے امور پر مذاکرات شروع ہوگئے، مذاکرات انڈس واٹر کمشنر ز کی سطح پر ہو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت انڈس واٹرکمشنر کے مذاکرات تین مارچ تک جاری رہیں گے، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث مذاکرات تین سال بعد ہو رہے ہیں۔
مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کر رہے ہیں جبکہ بھارتی وفد کی نمائندگی بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا
مذاکرات میں بھارت کی طرف دریائےچناب پرزیرتعمیرمتنازعہ آبی منصوبےزیربحث آئیں گے، بھارتی وفد دریا چناب پر پکل دل اور لوئرکلنائئی اور دیگر منصوبوں پر بریفنگ دے گا۔
بھارت کے ساتھ پانی کے بروقت ڈیٹا کی فراہمی پر بھی بات ہوگی، پاکستان نے دریا چناب پر متنازعہ منصوبوں پر عالمی بینک کو بھی ثالثی کیلئے کہا تھا۔
عالمی بینک نے دونوں ممالک کو بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، عالمی بینک مذاکرات کی پیش رفت سے بھی آگاہ رہے گا۔
دونوں ممالک کے درمیان سندھ طاس معاہدہ کے تحت مذاکرات میں عالمی بینک نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے آبی ماہرین کا 10 رکنی وفد واہگہ کے راستے لاہور پہنچا تھا، پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔