Qaumi Akhbar

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

کراچی کے علاقے ملیر، کاٹھور اور گڈاپ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے پانچ بجکر 52 منٹ پر محسوس کیے گئے۔


کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
واضح رہے کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 84 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version