Qaumi Akhbar

پاکستان کی امریکا سے درآمدات پر انحصار میں بڑی کمی

رواں مالی سال پاکستان کی امریکا سے درآمدات پر انحصار میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مارچ 2024 میں سالانہ بنیادوں پر امریکا سے درآمدات میں 50 فیصد کمی دیکھی گئی۔

وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ 2024 میں امریکا سے درآمدات کا حجم 8 کروڑ 73 لاکھ ڈالررہا، مارچ 2023 میں امریکا سے درآمدات17 کروڑ47 لاکھ ڈالرتھیں، مارچ میں امریکا کیلئے پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 2.1 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version