Qaumi Akhbar

کراچی میں کل آندھی کے ساتھ بارش متوقع

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کل سے آندھی کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر مسلسل اثر انداز ہے، یہ سسٹم آج سے ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں داخل ہو جائے گا۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ 13 اور 14 اپریل کو کراچی، سکھر، لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر مقامات پر آندھی اور بارش متوقع ہے۔

سندھ کے مختلف علاقوں میں کہیں معتدل اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version