Qaumi Akhbar

شوال 1445ھ کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عیدالفطر کل منائی جائے گی

شوال المکرم 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں عیدالفطر کل 10 اپریل بروز بدھ منائی جائے گی۔

چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں ہوئے، جہاں انہیں ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ 

رویت ہلال کمیٹی اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار کمپلیکس کی عمارت میں ہوا، مرکزی اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی جبکہ رویت ہلال کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

کراچی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا محمد سلفی کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا، اجلاس میں اراکین کمیٹی، محکمہ موسمیات کے نمائندوں سمیت دیگر افراد شریک ہوئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version