Qaumi Akhbar

’کراچی سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں‘

شوال کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔

زونل کمیٹی کے مطابق کراچی سے چاند نظر آنے کی کئی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، تاہم چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

رویت ہلال کمیٹی اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار کمپلیکس کی عمارت میں ہورہا ہے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہورہے ہیں۔

مرکزی اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں جبکہ رویت ہلال کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکام بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

کراچی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا محمد سلفی کی صدارت میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہورہا ہے، اجلاس میں اراکین کمیٹی، محکمہ موسمیات کے نمائندوں سمیت دیگر افراد شریک ہیں۔

زونل کمیٹی کراچی کے اجلاس میں عید کے چاند کی شہادتوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس میں کمیٹی کے ارکان اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں مطلع ابرآلود ہونے کے باعث چاند نظر آنے کا امکان کم ہے، بلوچستان کے جنوبی اور ساحلی علاقوں میں چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

ادھر لاہور میں بھی ایوان اوقاف میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹی اجلاس جاری ہے جہاں کمیٹی صوبے کے مختلف اضلاع سے شہادتیں وصول کرے گی۔

زونل کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں چیئرمین قاری عبدالرؤف مدنی کی صدارت میں ہو رہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version