Qaumi Akhbar

امریکی ریاست نیو جرسی میں زلزلے کے باعث بلندو بالا عمارتیں لرز گئیں

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 23 منٹ پر زلزلہ  4.8 شدت کا آیا جس سے نیو یارک سمیت دیگر شہروں میں عمارتیں لرز گئیں۔

زلزلے سے کسی جانی یا عمارتوں کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کا مرکز نیو جرسی کا علاقہ لبنان تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جاری غزہ پر اجلاس کچھ وقت کیلئے روک دیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version