Qaumi Akhbar

بشام خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی، تفتیشی ٹیم کی نشان دہی پر کچھ اہم گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں


کراچی (نمائندہ خصوصی)
خیبر پختون خوا پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم نے جوائنٹ کمیٹی کو پیش کی گئی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے تمام شواہد اکٹھے کیے گئے تھے جن کی بنیاد پر متعدد گرفتاریاں ہوئی ہیں ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیاہے کہ خودکش دھماکہ کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی تفتیشی حکام نے واقع کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے بھی مدد لی اور یہ بھی جائزہ لیا کہ قافلہ کے ساتھ جیمرز فعال تھے یا نہیں غیر ملکیوں پر حملے کے دھمکیوں سے متعلق بھی تفصیلات حاصل کی گئیں جبکہ گرفتار سہولت کاروں کے انکشافات پر مبنی رپورٹ بھی حکومت کو پیش کی گئی ہے بشام خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے حکومت کی ہدایت پر متعدد اداروں کے قابل افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version