Qaumi Akhbar

کراچی میں اب لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں میں بھی نائٹ کرکٹ کھیلنے کا جنون بڑھ گیا

رمضان کا پہلا عشرہ ختم ہوتے ہیں کراچی میں نائٹ کرکٹ کا جنون مزید بڑھ جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب لڑکوں کے بعد لڑکیوں نے بھی رمضان میں نائٹ کرکٹ کھیلنا شروع کردی ہے۔

کھیلو کرکٹ کی ایک ایسوسی ایشن نے کراچی میں رمضان ویمنز نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کچھی میمن گراؤنڈ میں کیا جس میں کراچی کی سیکڑوں لڑکیوں نے شرکت کی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں خواتین کرکٹرز نے کہا کہ کہ پہلے وہ گھروں میں بیٹھ کر گلی محلے میں ہونے والے رمضان کرکٹ کا بہت شور سنتی تھیں، اب ان کی باری ہے وہ بھی رمضان کرکٹ کو انجوائے کرنا چاہتی ہیں۔

خواتین کرکٹرز نے کہا کہ جب وہ رمضان کرکٹ کی کٹ پہن کر جارہی تھیں تو بھائی کو کہہ کر گئی تھیں کہ تم سے زیادہ رنز بناؤ گی، رمضان ویمنز نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں خواتین کرکٹرز کے ساتھ ان کے والدین بھی باہر بیٹھے اپنی بچیوں کو بھرپور سپورٹ کررہے تھے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version