Qaumi Akhbar

شہرقائد میں تحریک انصاف کے کارکنان پارٹی قائد عمران خان کے ماسک لگائے سڑکوں پر نکل آئے


کراچی میں پی ٹی آئی کارکنوں کی انوکھی مہم
عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی قیادت کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی احتجاجی تحریک جاری
پارٹی کارکنان اور نوجوانوں کی عمران خان کے ماسک پہن کر مختلف عوامی مقامات اور بازاروں میں عوامی رابطہ مہم میں تیزی
ر مظاہروں میں بانی چئیرمین کی رہائی مطالبہ، پی ایس ایل فائنل سے شروع ہونے والی مہم شاپنگ مالز میں بھی پھیل چکی ہے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی قیادت کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی احتجاجی تحریک جاری ہے۔ شہر قائد میں تحریک انصاف کے کارکنوںنے انوکھی مہم کا بھی آغاز کیا ہے جس کے تحت نوجوانوں نے پارٹی کے بانی عمران خان کے ماسک پہن کر عوامی مہم چلاناشروع کر دی ہے۔ پارٹی کارکنان اور نوجوان عمران خان کے ماسک پہن کر مختلف عوامی مقامات اور بازاروں میں عوامی رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اور مظاہروں میں بانی چئیرمین کی رہائی مطالبہ بھی کیا جارہا ہے، اس مہم کا آغاز پی ایس ایل فائنل سے شروع کیا گیا تھااور اس کے بعد ملینیم مال اور اطراف کے بازاروں ، شاپنگ مالز اور دیگر مقامات پر یہ مہم جاری ہے، اس مہم کے دوران عوام کے درمیان عمران خان کے ماسک تقسیم کئے گئے اور عوام نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ماسک پہنے نوجوانوں کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں اور تحریک انصاف کے حق میں نعرے لگائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version