Qaumi Akhbar

آئی جی سندھ کی تقرری میں تاخیر

وفاق کی جانب سے آئی جی سندھ کی تقرری میں تاخیر کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے 2 ہفتے قبل آئی جی سندھ کے لیے غلام نبی میمن کا نام تجویز کیا تھا۔

غلام نبی میمن اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی کراچی اور آئی جی سندھ رہ چکے ہیں۔

سندھ حکومت راجہ رفعت مختار کے بجائے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ لگانا چاہتی ہے۔

آئی جی سندھ کی تقرری میں تاخیر پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وفاق سے تشویش کا اظہار کر چکے ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version