Qaumi Akhbar

متحدہ عرب امارات میں تمام مساجد کے عملے کیلئے بڑا اعلان

متحدہ عرب امارات کے صدر نے تمام مساجد کے عملے کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد ماہانہ الاؤنس دینے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی جانب سے اعلان کردہ الاؤنس مساجد کے اماموں اور مؤذن کی ماہانہ تنخواہ میں شامل ہو جائے گا۔

جنرل اتھارٹی فار اسلامک افیئرز اینڈ انڈومنٹس کے چیئرمین ڈاکٹر عمر ہبتور الداری نے کہا ہے کہ یہ اقدام صدر کی طرف سے مساجد کے آئمہ اور مؤذنین کی طرف تعریف کا اشارہ ہے  جو پوری محنت سے عبادت اور سکون کے ماحول کو برقرار رکھتے ہوئے اعلیٰ ترین معیارات پر عمل پیرا ہیں۔

ڈاکٹر عمر ہبتور الداری نے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا مساجد کے عملے کی حمایت، ان کا خیال کرنے اور مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version