Qaumi Akhbar

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ کے تمام اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ  ہلکی سے درمیا نی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ کل بھی  چترال، بالائی و زیریں دیر، ملاکنڈ، بونیر، سوات، شانگلہ ، بٹگرام، کوہستان، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہریپور،صوابی، باجوڑ اور مہمند کے اضلاع میں  گرج چمک کے ساتھ  ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ایک دو مقامات پر تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ صوبہ کے باقی اضلاع میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

شہر میں ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے جس کے باعث حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس وقت شہر میں 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، شہر میں اب مسلسل درجہ حرارت میں اضافے کی توقع ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version