Qaumi Akhbar

صدر عارف علوی کی روانگی قریب، الوداعی گارڈ آف آنر دے دیا گیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر عارف علوی کے صدر مملکت کے عہدے کی مدت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے اور 9 مارچ کو نئے صدر کے انتخاب کے ساتھ ان کی ایوان صدر سے رخصتی ہو جائے گی۔

اس لئے ایوان صدر میں عارف علوی کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ملک میں صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہورہے ہیں۔

حکومتی اتحاد کی جانب سے آصف علی زرداری صدارتی امیدوار ہیں۔

اپوزیشن سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدارتی امیدوار پشتون خوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی حمایت کی جارہی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version