Qaumi Akhbar

پھانسی کے 44 سال بعد سپریم کورٹ نے مان لیا کہ بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا

سپریم کورٹ آف پاکستان میں ذوالفقار علی بھٹوکیس سے متعلق صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس پاکستان نے قاضی فائز عیسیٰ نے رائے سنا دی۔

چیف جسٹس پاکستان نے قاضی فائز عیسیٰ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے اس معاملے پر متفق ہے، ہم ججز پابند ہیں کہ قانون کے مطابق فیصلہ کریں، سپریم کورٹ کی رائے متفقہ ہو گی، جب تک غلطیاں تسلیم نہ کریں خود کو درست نہیں کر سکتے، ریفرنس میں 5 سوالات اٹھائے گئے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کو آئین کے مطابق فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا، بھٹو کے ٹرائل میں بنیادی حق پر عمل نہیں کیا گیا

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عدلیہ کا کام انصاف کی فراہمی ہے، تاریخ میں ایسے متعدد مقدمات ہیں جن میں درست فیصلے نہیں ہوئے، ماضی کی غلطیوں کے ازالے کے بغیر درست سمت میں نہیں جا سکتے، جس سوال پر معاونت نہیں ملی اس کا جواب نہیں دے سکتے۔

عدالتی مختصر فیصلہ سنائے جانے کے وقت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سپریم کورٹ میں موجود تھے۔

عدالتی رائے سن کر بلاول بھٹو زرداری آبدیدہ ہو گئے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version