Qaumi Akhbar

ماتحت SBCA ڈائریکٹر کو کروڑوں کا چونا لگا کر پردہ نشیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نوسرباز ڈائریکٹر کورنگی ٹاؤن کو ماتحت نے کروڑوں کا چونا لگا دیا

ڈیمو لیشن آرڈر بھی پیدا گری کا دھندہ بن کر رہ گئے ‘ ذوالفقار بلیدی ماڈل کالونی میں تعینات ہی نہیں تھا ، بدنظمی کے ایک اور شاہکار کا انکشاف
کماﺅ پوت ذوالفقار بلیدی نے ڈائریکٹر کورنگی زون عبدالسمیع کی سرپرستی میں لوٹ مچا رکھی تھی’ کاشف سومرو کے انہدامی احکامات پر بھی پہلی سودے بازی

ذوالفقار بلیدی کی جگہ بلڈنگ انسپکٹر رعمران رمضان نے لے لی ہے، تمام غیر قانونی تعمیرات حسب سابق جاری ہیں، سب کا بھاو¿ اور دام طے ہے
کراچی(رپورٹOاے آر ملک)نو سرباز SBCA ڈائریکٹر کورنگی ٹاﺅن کو ماتحت نے کروڑوں کا چونا لگا گیا’ ڈیمو لیشن آرڈر بھی پیدا گری کا دھندہ تفصیلات کے مطابق SBCA میں ضابطوں قاعدوں کو روند کر بدنظمی کے ایک اور شاہکار کا انکشاف ہواہے کہ ذوالفقار بلیدی ماڈل کالونی میں تعیناتی کے بغیر محض ڈائریکٹر کورنگی زون کی آشیر باد پر ماڈل کالونی میں ناجائز وغیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کرکے کروڑوں کماکر اپنے سرپرست عبدالسمیع کو بھی چونا لگا گیا روزنامہ قومی اخبار میں خبر کی اشاعت پر وہ پردہ نشین ہوگیاہے اور Bi عمران رمضان نے اس کی جگہ لے لی ہے اور تمام غیر قانونی تعمیرات حسب سابق جاری ہیں ذرائع کے مطابق عمران رمضان ناجائز تعمیرات کے دھندے میں ملوث بلڈرز کو مطمئن کرایاہے کہ کچھ نہیں ہوگا ‘ خبروں کی اشاعت کے بعد SBCA کے افسران بالا نے ڈائریکٹر کورنگی زون کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا جس سے ثابت ہوتاہے کہ SBCA میں بدنظمی ہی نظام ہے سب کا کچھ نہ کچھ بھاﺅ اور دام ہے۔ دوسری جانب اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف سومرو نے انکشاف کیاہے کہ 8 ‘10 روز قبل اس نے 8 ناجائز تعمیرات کی ڈیمو لیشن آرڈر جاری کیا ‘ مگر محض ایک بینکوئٹ ہال کی توڑ پھوڑ کی گئی ‘ جبکہ B ایریا کے پلاٹ B/116 میں واٹرپلانٹ سیل کرکے عمارت کے باقی مکینوں کو بلڈنگ مسمار کرنے کی دھمکی پر اکتفا کیا گیا باقی 6 مقامات کی ناجائز تعمیرات سے بھاری رقوم لے کر معاملہ غتر بود کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں انہدامی کارروائی کیلئے منظور ہونیوالے پلاٹوں میں شیٹ نمبر 5 کے رہائشی پلاٹ نمبر 38 کا کہیں ذکر نہیں جہاں غیر قانونی کمرشل وبلند بالا تعمیرات جاری ہیں انہدامی کارروائی کے احکامات کے باوجود پلاٹ نمبر A/56 ملیر کالا بورڈ ‘ سعودآباد کا پلاٹ نمبر S-3/145 ماڈل کالونی کا پلاٹ نمبر 37 ودیگر محفوظ ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version