
علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے صدر منتخب ہو گئے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا پینل بلامقابلہ منتخب ہوا، ان کے علاوہ کوئی اور پینل سامنے نہیں آیا۔
پشاور میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ نور الحق قادری پی ٹی آئی کے پی کے سینئر نائب صدر منتخب ہوئے ہیں، ارباب جہانداد نائب صدر جبکہ علی اصغر جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔