Qaumi Akhbar

پیپلزپارٹی کا سوشل میڈیا پر پابندی سے متعلق قرارداد اور سینیٹر سے اعلانِ لاتعلقی

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نے سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرداد سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سینیٹر بہرامند تنگی کی سینیٹ میں جمع کی گئی قرارداد سے پیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی سینیٹر بہرا مند تنگی کا بھی پی پی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر بہرامند تنگی کو پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا، جس کا جواب دینے میں وہ ناکام رہے جس کے بعد پیپلزپارٹی چارسدہ کے صدر نے سینیٹر تنگی کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version