Qaumi Akhbar

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

مارچ کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 80 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 9 روپے 51 پیسے کمی کے بعد 3 ہزار 30 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

اوگرا کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فروری کیلئے گھریلو سلینڈر کی قیمت 3 ہزار 39 روپے تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version