Qaumi Akhbar

مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا،تفصیلات کے مطابق کورنگی کراسنگ پر فائبر کیبل کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیز ہوتی چلی گئی ،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ عملہ نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پانے کے لئے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور طویل کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہےکہ فائر ٹینڈرز کی 7 گاڑیوں نےآپریشن میں حصہ لیا،ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات ویلڈنگ کے دوران نکلنے والی چنگاری بتائی گئی ہے،آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد درست وجوہات کا تعین کیاجاسکے گا، فائر بریگیڈ حکام نے بتایا ہےکہ ابتداء میں پانی کی کمی کے باعث فائر فائٹرز کو دشواری کا سامنا رہا،تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ،آگ لگنے کے باعث گودام میں رکھے فائبر کیبل کے کئی رول جل گئے ، علاوہ ازیں گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگنے کی اطلاع پرفائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا ، آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ،ناگن چورنگی پر ڈمپر میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ عملہ نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر آگ پر قابو پالیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version