Qaumi Akhbar

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے ہاں پہلے بچے کی آمد کی تصدیق کردی

ممبئی:  بالی ووڈ کی مقبول ترین اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے ہاں بہت جلد پہلے بچے کی آمد کی تصدیق کردی۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اس جوڑی نے ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی۔

اس پوسٹ میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اعلان کیا کہ وہ رواں سال ستمبر میں اپنے پہلے بچے کا دُنیا میں استقبال کریں گے۔
رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی پوسٹ پر بالی ووڈ ستاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version