
رپورٹ رائو عمران
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ نے
کراچی DHA فیز 6 میں واقع بوتیک میں ڈکیتی اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل خاتون کی ویڈیو کے بارے میں کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ واقعہ *چوری* کا ہے نہ کہ ڈکیتی کا جو کہ بوتیک کے افتتاحی روز ہی پیش ایا تھاملوث ملزموں نے بوتیک کے تالے ڈپلیکیٹ چابیوں کے ذریعے کھولے لہذا واردات میں کسی قریبی شخص کے ملوث ہونے کا بھی شبہ ہےمتاثرہ خاتون کی جانب سے اطلاع ملتے ہی پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا تھامتاثرہ خاتون کی جانب سے درج کروائی جانے والی ایف ائی ار کے متن کے مطابق بھی مذکورہ واردات چوری کی ہے اپریشن و انویسٹیگیشن پولیس کی جانب سے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور جلد ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا