
کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں کپڑوں کے آوٹ لیٹ کے افتتاح کے آٹھ گھنٹے بعد کپڑے اور دیگر سامان لوٹ کر لے جانے والے ملزمان اب تک پولیس کی گرفت میں نہ آسکے۔ کرولا گینگ کی جانب سے دو فروری کو باآسانی لوٹ مار کی گئی۔ بزنس کمیونٹی کی جانب سے کروبار کرنے اور جان و مال محفوظ نہ رہنے پرکئی تحفظات جنم لینے لگے۔
روشنیوں کے شہر کراچی کے انتہائی پوش علاقے بھی لٹیروں کی لپیٹ میں آگئے، بزنس کمیونٹی پر ان وارداتوں سے خوف کے بادل چھانے لگے۔ دو فروری کی صبح ڈیفنس فیز 6 میں کرولا گینگ کے کارندوں نے کپڑوں کا آؤٹ لیٹ کا صفایا کیا لیکن اب تک اس گینگ کا سراغ لگانے میں پولیس مکمل طور پر ناکام دیکھائی دینے لگی۔ مسلح کار سوار دکان کا تالا توڑ کر ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے کپڑے اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ اوہرا کی سی ای او ماہا ارشاد کا کہنا ہے کہ اس طرح کی واردات سے خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں ایک وقت پر کاروبار بند کرکے باہر ملک جانے کا سوچ لیا تھا لیکن ہم پاکستان کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں تبھی یہاں پر کاروبار کرکے اپنے ملک کی بہتری کے لئے حصہ ڈال رہے ہیں ۔ پولیس کہ اعلی افسران سے رابطے میں ہوں جو کچھ تفصیلات دے سکتی تھی پولیس کو فراہم کردی گئی ہے لیکن اب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے ہیں ۔ ماہا ارشاد نے سندھ حکومت اور آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کروا کر ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سامان ریکور کروایا جائے ۔۔