Qaumi Akhbar

آتشزدگی کے واقعات، دکان، موٹرسائیکل رکشا خاکستر، خاتون اور ایک شخص زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں آتشزدگی کے واقعات میں خاتون اور ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ ایک دکان اور موٹرسائیکل رکشا خاکستر ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق گارڈن کے علاقے رامسوامی پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب رہائشی عمارت میں اچانک آگ لگی گئی ،پولیس اور فائر بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق آگ موٹر سائیکل رکشا میں لگی جس نے عمارت کو لپیٹ میں لے لیا،متاثرہ موٹر سائیکل رکشا میں پیٹرول سے بھراڈرم موجود تھا،پولیس کا کہنا تھا کہ رکشا پیٹرول منتقل کرنے کے لئے استعمال کی جاتی تھی، آتشزدگی کے نتیجے میں عمارت کے نیچے درزی کی دکان میں موجود سامان خاکستر ہوگیا ، فائر بریگیڈ کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ، آگ نے عمارت کے تین فلورز کو باہر سے نقصان پہنچایا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواعلاوہ ازیں نیوکراچی سیکٹر 11-G میں واقع گھر میں آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی ،فائر فائٹرز نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ،پولیس نے بتایا کہ پیر کی صبح گھر میں گیس کے اخراج کے باعث ماچس جلانے کے دوران آگ بھڑکی جس کے نتیجے میں صائمہ نامی خاتون اور اسکا شوہر زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ہے،کراچی یونیورسٹی کے عقب میں جھاڑیوں میں آگ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پہ پہنچا اور آگ پر قابو پا لیا گیا ، سہراب گوٹھ،الآصف اسکوائر کے قریب گاڑی میں آگ لگ گئی،علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھادی، جانی نقصان نہیں ہوا ، گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ،کورنگی اللہ والا ٹائون میں پائپ کے کارخانےمیں آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر قابو پالیا گیا۔عزیزآباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں گتےکی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی،فائر فائٹرز نےموقع پر پہنچ کر نصف گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا گتہ خاکستر ہوگیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version