Qaumi Akhbar

سندھ کی نومنتخب حکومت کے پہلے دن ہی کلنگ کا سوئچ آن ہوگیا چند گھنٹوں میں چار شہری دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے


رپورٹ رائو عمران
مراد علی شاہ کے تیسری بار وزیراعلی۔منتخب ہونے کے بعد بھی شہر میں مجرمانہ سرگرمیاں جوں کی توں ہے حکومت کے پہلے دن ہی کلنگ کا سوئچ آن ہوگیا چند گھنٹوں میں چار شہری دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے
نیو کراچی، ناظم آباد مہران ٹائون فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکہ پرانی سبزی منڈی سے  گولی لگی کمبل میں لپٹی لاش ملی 
،کھوکھراپار اور ماڑی پور گیٹ نمبر 6 پردو افراد  فائرنگ سے زخمی ہوگئے
: کورنگی مہران ٹاؤن شیطان چوک کے قریب گھر میں فائرنگ سے  دل احمد ولد قاسم علی عمر45سالہ ہلاک ہوگیا
ناظم آ آباد گول مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے  محمد اقبال ولد اسماعیل70سالہ ہلاک ہوگیانیو کراچی شفیق کالونی سیکٹر 16B کے قریب فائرنگ  سے محمد شبیر ولد محمد قاسم 30سالہ ہلاک ہوگیا جبکہ پرانی سبزی منڈی عسکری پارک کے قریب کچرا کنڈی سے کمبل میں لپٹی ہوئی 40سالہ شخص کی گن شاٹ لاش ملی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version