Site icon Qaumi Akhbar

ثنا جاوید کو ملتان اسٹیڈیم آنا مہنگا پڑگیا، شائقین کی ٹرولنگ

ملتان: قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کو ملتان اسٹیڈیم آنا مہنگا پڑگیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ ثنا جاوید پیر کو پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ میں اپنے شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کیلئے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم آئی تھیں جہاں ان کو ایک ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے ثنا جاوید کو دیکھ کر ’ثانیہ مرزا‘ کے نعرے لگائے جس پر ثنا جاوید کچھ پریشان نظر آئیں تاہم انہوں نے بظاہر خود کو قابو میں رکھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version