Qaumi Akhbar

سندھ اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کے کردار کے لیے ایم کیو ایم نے غور شروع کردیا


اپوزیشن لیڈر کےلیے علی خورشیدی اور عبدالوسیم کے نام زیر غور


کراچی(رپورٹ: کامران شیخ )

سندھ اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کے لیے ایم کیو ایم پاکستان نے مشاورت شروع کر دی, ذرائع کے مطابق حالیہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے دو اراکین علی خور شیدی اور عبدالوسیم کے ناموں پر غور شروع کردیا گیاذرائع کے مطابق  ایم کیو ایم کی جانب سے اپوزیشن  لیڈر کے لیے مختلف ناموں پر غور جاری  ہے اپوزیشن لیڈر کے امید واروں کی فہرست میں عبدالوسیم اور علی خورشیدی سرفہرست ہیں۔۔ عبدالوسیم دو مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن  منتخب ہو چکے ہیں جبکہ علی خورشیدی سندھ اسمبلی میں بطور پارلیمانی لیڈر خدمات انجام دے چکے ہیں , واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حالیہ  انتخابات میں کئی نئے چہرے میدان میں اتارے گئے تھے ایم کیو ایم کے بیس سے زائد امیدوار پہلی مرتبہ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں 28 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version