
کراچی میں منشیات کی لعنت خطرناک حد تک عام ہونے لگی
مستقبل کے ڈاکٹرز بھی منشیات کی لت میں لگ گئے
ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے طلبہ و طالبات کی ویڈیو وائرل ہوگئی
کراچی(رپورٹ: کامران شیخ)
کراچی میں پولیس اور بااثر افراد کی مبینہ ملی بھگت کے باعث منشیات کی لعنت خطرناک حد تک عام ہونے لگی۔ مستقبل کے ڈاکٹرز بھی منشیات کی لت میں لگ گئے , تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کا دھندا عروج پر پہنچ گیا ملک کی معروف جامعہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس کےکیفے ٹیریا میں منشیات کے استعمال کا انکشاف سامنے آگیا ,ایم بی بی ایس کے طلباء اور طالبات منشیات کا استعمال کرنے میں مصروف ہیں ,جبکہ یونیورسٹی کے دیگر شعبوں کی طالبات بھی منشیات کے استعمال میں ملوث ہے ,ذرائع کے مطابق طالبات کو منشیات کی سپلائی یونیورسٹی کے باہر سے ہوتی ہے ذرائع کا بتانا ہے کہ اس منظم نیٹ ورک میں مبینہ طور پر پولیس اور بااثر افراد بھی شامل ہیں اور منشیات فروشی کو باقاعدہ نیٹ ورک کی شکل دی جاچکی ہے , طلبہ کی وائرل ویڈیو میں ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس کےکیفے ٹیریا میں طلباء کو منشیات استعمال کرتے دیکھا جا سکتا ہے، بے خوف و ڈر نوجوان طلباء ڈاکٹرز کو منشیات استعمال کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کی طالبات مہنگی قیمت ادا کرکے منشیات خریدتی ہیں جبکہ یونیورسٹی میں طویل عرصے سے منشیات کا استعمال کیا جارہا ہے،منشیات کے کھلے عام استعمال پر ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ نے لا علمی کا اظہار کردیا ہے۔