
رپورٹ رائو عمران
سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا بھینس کالونی میں قائم باڑوں کا معائنہ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی نگرانی میں کیا گیااس موقع پر ڈیری اینڈ کیٹل فارمز ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود
دودھ کے سو سے زائد نمونے حاصل کئے گئے
باڑوں کے مالکان کو امپرومنٹ نوٹسز بھی دئیے گئےصفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر نہ کرنے پر ایکٹ کے مطابق کارروائی کی جائے گی دودھ کے نمونے جانچ کے لئے کراچی یونیورسٹی کی لیب میں بھیج دئیے گئے ہیں
ڈائریکٹر جنرل آغا فخر حسین کے مطابق صوبے بھر میں کیمیکل سے پاک دودھ کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔ کیمکل ملا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔