Qaumi Akhbar

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 5 وکٹ سے شکست دیدی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور کے برقی قمقموں میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے 188 رنز کے ہدف کو 5 وکٹ کے نقصان پر 5 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 187 رنز بنائے۔

قلندرز کے اوپنر صاحبزادہ فرحان 62 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر ثابت ہوئے، انہوں نے 43 گیندوں کا سامنا کیا اور 3 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔

لاہور قلندرز کے جہاں داد خان نے 45 رنز کی ناقابل شکست اور برق رفتار اننگز کھیلی، انہوں نے 17 گیندیں کھیلی اور 4 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔

قلندرز کے سکندر رضا نے 18، وین ڈر ڈیوسن نے 15، شاہین آفریدی نے 12 اور عبداللّٰہ شفیق نے 11 رنز کی باری کھیلی جبکہ فخر زمان اور کارلوس براتھ ویٹ نے 6، 6 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین اور عقیل حسین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عامر، محمد وسیم اور ابرار احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل میچ کی ٹاس کےلیے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قائد رائیلی روسو میدان میں اترے تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version