Qaumi Akhbar

کراچی پولیس ایک بار پھر سے اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلی

کراچی: سرجانی ٹاون پولیس نے گلشن اقبال ڈویژن اے وی ایل سی کے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 8 اغوا کاروں کو گرفتار کر کے سرکاری اسلحہ و پولیس موبائل برآمد کر کے مغوی کو بازیاب کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات سرجانی ٹاون سیکٹر فور ڈی میں پولیس موبائل اور پولیس کی وردی و سادہ لباس میں ملبوس افراد نے جنرل اسٹور پر چھاپہ مار کر وہاں پر کام کرنے والے ثاقب کو اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گئے اور بعدازاں ملازم کے موبائل فون سے اس کے مالک سید جنید کو فون کر کے رہائی کے عوض ایک لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔

اس واقعے کی اطلاع جنید نے فوری طور پر سرجانی ٹاؤن پولیس کو دی جس پر پولیس نے اس کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 204 سال 2024 بجرم دفعہ 365 اے کے تحت درج کرلیا۔ اس حوالے سے سرجانی ٹاؤن پولیس کی جانب سے دکان کے ملازم کو اغوا کرنے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی سے متعلق سرکار کی مدعیت میں اے ایس آئی نواز جمالی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 205 سال 2024 بجرم دفعہ سندھ آرمز ایکٹ 23 ون اے کے تحت درج کرلیا۔
جس میں مدعی مقدمہ اے ایس آئی نواز جمالی نے بیان دیا ہے کہ وہ مدعی مقدمہ سید جنید کے ہمراہ تلاش ملزمان و مغوی میں مصروف تھا کہ اس دوران مین روڈ کریمی کٹ سرجانی ٹاؤن پہنچا تو پیچھے بیٹھے ہوئے مدعی بالا نے بلند آواز میں پولیس موبائل رکوائی اور سڑک کے کنارے کھڑی ہوئی موبائل سرکاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ مغوی ثاقب اس موبائل میں موجود ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version