Qaumi Akhbar

سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد حادثے کا ایک اور زخمی انتقال کرگیا


38 سالہ باورچی عبدالحسیب ولد عبدالغفار 11 فروری کو لیاقت آباد اسپتال میں آگ لگنے سے 89 فیصد جھلس گیا تھا

سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد میں آگ سے جھلس کر انتقال کرنیوالوں کی تعداد 4 ہوگئی

نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا باورچی عبدالحسیب کے انتقال پر اظہار افسوس

نگراں وزیر صحت کی مرحوم کے اہلخانہ دلی تعزیت، مغفرت کی دعا

یاد رہے کہ افسوسناک حادثے میں 7 افراد زخمی ہوئی تھے

حادثے کے شکار 1 معمولی زخمی کو سول اسپتال سے ہی ڈسچارج کیا جاچکا تھا جبکہ ستار احمد کا دوران علاج انتقال ہوگیا تھا

سول اسپتال میں زیر علاج 5 زخمیوں کے اہلخانہ کے اسرار پر نگراں وزیر صحت سندھ کی ہدایت پر پٹیل اسپتال منتقل کردیا تھا

پٹیل اسپتال میں زیر علاج 3 زخمی انتقال کر چکے ہیں

حادثے کے 2 زخمی کاشف اور حمزہ اس وقت پٹیل اسپتال میں زیر علاج ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version