Qaumi Akhbar

پنجاب اسمبلی کے حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے سلسلہ جاری

پنجاب اسمبلی کے حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے سلسلہ جاری ہے۔

عام انتخابات میں مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی دو سو چونسٹھ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی پانچ سو اکیانوے نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔

پنجاب اسمبلی کے اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج ذیل میں پیش کیے جارہے ہیں۔
پی پی 151 : سہیل شوکت بٹ 702 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ۔ آزاد امیدوار حماد اعوان 110 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر

پی پی141شیخوپورہ :25پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی نتائج پر آزاد امیدوار طیاب راشد سندھو6120 ووٹ لے کرآگے۔ ن لیگ کے میاں امجد لطیف 5143ووٹ لےکرپیچھے۔

کوٹ ادو: پی پی278کے7پولنگ اسٹیشنز کےغیرحتمی نتائج کےمطابق ن لیگ کےامیدوارملک احمدیار2132ووٹ لےکرآگے۔ آزاد امیدوارمیاں احسن علی قریشی2109ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر

چیچہ وطنی: پی پی 203کے19پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی نتائج کے تحت آزاد امیدوار رائےمرتضیٰ اقبال5529ووٹ لےکر آگے۔ ن لیگ کےچوہدری حنیف جٹ4978ووٹ لےکردوسرے نمبر پر ہیں۔

تاندلیانوالہ پی پی102، 7 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ موصول ہوگیا۔ جس کے مطابق آزادامیدوار شہیر داؤد1481ووٹ کے ساتھ پہلے نمبرپر جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے جعفرعلی ہوچہ 1289 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی17 میں پولنگ اسٹیشن نمبر357کا غیرختمی وغیرسرکاری نتیجہ آگیا۔ پی پی17سےآزادامیدوار راجا راشد حفیظ 192ووٹ لےکرآگے۔ جب کہ ن لیگ کے راجاحنیف 96 ووٹ لےکر پیچھے ہیں۔

پی پی 25 جہلم ٹو کے پولنگ اسٹیشن نمبر81 کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار یاسر قریشی 205 ووٹ لے کرآگے ہیں۔ ن لیگ کےچوہدری ندیم خادم100ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version