Qaumi Akhbar

پیپلز پارٹی انتخابی مہم کو آسمان کی بلندیوں پر لے گئی

ملک کے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم چلانے کے بعد بلاول بھٹو زرداری اب کراچی میں موجود ہیں، انتخابی مہم کے دوران ان کے لیاری پہنچنے پر فضا سے پمفلٹ بھی گرائے گئے۔

پیپلزپارٹی کراچی میں اپنی انتخابی مہم کو آسمان کی بلندیوں پر لے گئی۔

کراچی والوں کو متوجہ کرنے کے لیے پیپلز پارٹی نے ہزاروں فٹ کی بلندی سے پمفلٹ گرائے، نجی طیارے کی مدد سے پھینکے گئے پمفلٹس پر پارٹی کا انتخابی نشان تیر اور پارٹی قیادت کی تصاویر بھی موجود تھیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version