جے ڈی سی کے معروف سماجی کارکن ،نوحہ منقبت خواں سید حسین علی نقوی کا تاحال پتہ نہیں چل سکا



کراچی (پ ر)جے ڈی سی کے معروف سماجی کارکن ،نوحہ منقبت خواں سید حسین علی نقوی کا تاحال پتہ نہیں چل سکا کا تاحال پتہ نہیں چل سکا، ان کی گمشدگی کی اطلاع ان کے بھائی نے تھانہ نیوکراچی میں درج کرائی تھی،تھانے میں درج رپورٹ کے مطابق سماجی کارکن سید حسین علی نقوی کو مورخہ20جنوری کو ان کے گھرسپریم ایونیو فیز ٹو ، بفرزون سے دس سے پندرہ افراد نے اٹھایا جس میں کچھ افراد پولیس کی وردی میں تھے جبکہ دیگر سول ڈریس میں تھے،۔ سید حسین علی نقوی کوسفید ڈبل کیبن اور نیلے رنگ کی پولیس موبائل جیسی گاڑی میں لے جایا گیا اور اس ٹیم کے سربراہ نے اپنا تعارف سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی شجاعت کے طور پر کرایاتھا، لگ بھگ دوہفتے گزر جانے کے باوجود جے ڈی سی کے کارکن کا اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے اور اہل خانہ سخت تشویش کا شکار ہیں اور انہوں نے آئی جی سندھ اور دیگر حکام بالا سے اپیل ہے کہ سید حسین علی نقوی کی گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*