Qaumi Akhbar

آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ پر مجرم کو دو سال قید کی سزا

راولپنڈی کی سیشن عدالت نے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو دو سال قید بامشقت سزا سنادی۔

ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی وسیم انجم نے خواجہ عمیر علی کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی سزا سنائی۔

عدالت نے کہا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ کی سزا ہوگی۔

مجرم کے خلاف سائبر کرائم راولپنڈی میں مقدمہ درج ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے اسٹنٹ ڈائریکٹر ملک سکندر زمان نے مقدمے کی پیروی کی۔

عدالت نے سپرٹینڈنٹ سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کو فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version