Qaumi Akhbar

کینیڈا کا غیر ملکی طلبا کی تعداد میں 35 فیصد کمی کا اعلان

کینیڈا نے غیر ملکی طلبا کی تعداد میں 35 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ ٹورنٹو سے میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں رواں برس 3 لاکھ 64 ہزار غیر ملکی طلبا کو داخلہ دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں غیر ملکی طلبا کے ویزوں کے اجراء کی حد 2 سال مقرر کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر ملکی طلبا میں پاکستانی طلبا بھی شامل ہیں۔ طلبا کی تعداد میں کمی کا فیصلہ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی طلبا پر لاگو نہیں ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر ملکی طلبا کی تعداد بڑھنے سے کینیڈا میں صحت و رہائش کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں کینیڈا نے 8 لاکھ سے زائد اسٹڈی ویزے جاری کئے تھے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version