Qaumi Akhbar

افغانستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ

افغانستان کے صوبے بدخشاں کے شمال مشرقی حصے میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

افغان پولیس کے مطابق طیارہ افغان ضلع زیبک کے توپ خانہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ہوا ہے۔

مذکورہ مسافر طیارہ کل رات ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔

اس حوالے سے افغان پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کی قسم، مسافروں کی تعداد اور حادثے کی وجہ فوری واضح نہیں ہو سکی ہے۔

افغان حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم علاقے میں بھیج دی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version