Qaumi Akhbar

نرگس فخری کے والد پاکستانی نکلے

ایک انٹرویو کے دوران اپنی فیملی کے بارے میں بات کرتے ہوئے نرگس فخری نے کہا کہ اُن کے والد پاکستانی تھے جبکہ اُن کی والدہ کا تعلق جمہوریہ چیک سے تھا۔

نرگس فخری نے اپنی پیدائش کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ اُن کی پیدائش نیویارک شہر میں ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: نرگس فخری نے اودے چوپڑا کے ساتھ قریبی تعلق پر خاموشی توڑ دی

واضح رہے کہ نرگس فخری نے 2011ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’راک اسٹار‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ اس فلم میں انہوں نے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کام کیا تھا جبکہ انہوں نے متعدد دیگر بلاک بسٹر فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

نرگس فخری اپنی ذہنی صحت کی وجہ سے طویل عرصے تک بڑے پردے سے دور رہیں اور اب وہ فلم ’ہری ہرا ویرا مالو‘ میں نظر آئیں گی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
Exit mobile version